اکثر اوقات لوگ ٹانگوں میں کھنچاؤ یا اکڑن کی شکایت کرتے ہیں۔ کچھ لوگ رات کو سوتے وقت پنڈلیوں میں شدید درد محسوس کرتے ہیں۔ یہ دراصل اینٹھن کے باعث ہوتا ہے۔ اس سے چلنے پھرنے میں دقت محسوس ہوتی ہے اور نیند بھی خراب ہوتی ہے۔
ٹانگوں میں اس درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اکثر لوگ بہت زیادہ کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اس درد کی شکایت ہوتی ہے یا پھر ٹانگوں میں بلڈ کلاٹ بن جانے کی وجہ سے بھی درد ہوتا ہے۔
زیادہ دیر کے لیے کرسی پر ٹانگ لٹکا یے بیٹھے رہنے سے بھی خون کی گردش ٹھیک سے نہیں ہو پاتی۔ اسی طرح جن لوگوں کی کی نوکری یا کام اس نوعیت کا ہوتا ہے کہ زیادہ وقت کھڑے رہنا پڑتا ہے ان کی ٹانگوں اور
پنڈلیوں میں سوزش ہو جاتی ہے۔ دن بھر بیٹھے رہنے یا کھڑے رہنے کے بعد جب یہ لوگ رات کو سونے کے لئے لیٹتے ہیں تو ان کی ٹانگیں اکڑن کا شکار ہو جاتی ہیں۔
جو لوگ پانی کم پیتے ہیں ان کے گردوں میں یورک ایسڈ کے کرسٹلز بن جاتے ہیں، فاسٹ فوڈ کھانے والے لوگ بھی ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد کی شکایت کرتے پائے جاتے ہیں۔
جب جسم کو وٹامن اور غذائیت سے بھر پور خوراک نہیں ملتی یا وزن اتنا بڑھ جاتا ہے کہ وہ ہڈیوں پر بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے تو ایسے افراد کی ٹانگوں اور پنڈلیوں میں سوزش بہت عام سی بات ہے۔
اس کیفیت سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ کو چاہیے کہ السی اور میتھی دانہ کے بیجوں کو ہلکا سا بھون لیں اور پھر ان کو پیس لیں۔ پھر اس میں برابر مقدار میں کوزہ مصری پیس کر ڈال دیں۔ اسے محفوظ کرلیں
اور ہر روز صبح کے وقت نہار منہ ایک کپ دودھ میں ایک چمچ ڈال کر پی لیں۔ اس سے اعصابی کمزوری بھی دور ہوتی ہے اور پٹھوں اور ہڈیوں کے درد اور سوزش سے نجات ملتی ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…