پاکستان (نیوز اویل)، اگر آپ مندرجہ ذیل نسخہ کو استعمال کریں گے تو آپ زندگی بھر جوان رہ سکتے ہیں۔ آپ پر بڑھاپا نہیں آئے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نسخہ کو استعمال کرنے سے آپ کی ہڈیاں اور جسم کے مسلز مضبوط ہوں گے۔
کبھی کیلشیم کی کمی نہیں ہوگی۔ آپ کی جلد اور آپ کے بال صحت مند رہیں گے۔ آپ پر بڑھتی ہوئی عمر اثر نہیں کرے گی۔
بادام کی سات گریاں، آدھا چمچ خشخاش، آدھا چمچ چاروں مغز ایک پیالی میں لیں، اس میں پانی ڈال کر یہ تینوں اجزا رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ بادام آنکھوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ دماغ کو بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد کرتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ سستی کو ختم کرتا ہے۔
خشخاش کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس سے جسم کی تھکاوٹ ختم ہوتی ہے اور جسم طاقتور ہوتا ہے۔ چاروں مغز جلد اور بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
رات بھر ان اجزاء کو پانی میں بھگوئے رکھیں۔ صبح اٹھ کر باداموں کا چھلکا اتار لیں اور پیالی میں موجود فالتو پانی کو گرا دیں اور باقی اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر ان کا پیسٹ بنا لیں۔
اس پیسٹ کو ٹھنڈے دودھ میں ڈال کر پی لیں۔ ہفتے میں تین مرتبہ اس مشروب کا استعمال کریں۔ یہ جسم کو صحت مند بناتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ تھکاوٹ دور کرتا ہے اور آنکھوں اور دماغ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…