پاکستان (نیوز اویل)، آج کل دنیا کے جو حالات چل رہے ہیں اور مہنگائی جس طرح سے بڑھ رہی ہے اس نے لوگوں کو بہت زیادہ پریشان کردیا ہے اور لوگ پریشانی کے عالم میں یہ سمجھ نہیں پا ہے کہ وہ کیا کریں ۔
اور اس کے لیے اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں پہلے لوگ فیشن کو کسی قسم کی بیماری نہیں سمجھتے تھے بلکہ کسی کو کوئی اس طرح کا مسئلہ ہوتا تھا تو اس کو پاگل کہہ دیا جاتا تھا
لیکن اب لوگوں میں اس چیز کی سمجھ بھی آگئی ہے اور یہ ڈپریشن ایک بیماری تو ہے ہی لیکن اسی آجکل سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور برے حالات ہیں
لوگوں کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے جن لوگوں کے پاس پیسہ ہے ان کے پاس پیسہ سنبھالا نہیں جا رہا اور جو لوگ غریب ہیں وہ مزید قریب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔
اللہ تعالی نے انسان کو مایوسی سے منع کیا ہے اور مایوسی کو کفر قرار دیا گیا ہے کیوں کہ اللہ تعالی نے انسان کو مایوسی کے نکلنے کے طریقے بتا دیے ہیں بے شمار آیات اور اور وظائف ایسے ہیں جو کہ آپ کو پریشانی سے نکالنے کا باعث بنتے ہیں
لیکن اس میں سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ آپ سچے دل سے یقین رکھیں اور اللہ تعالی سے دعا بھی کرتے رہیں اور اللہ تعالی کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں۔
غربت سے نکلنے کے لئے ایک وظیفہ یاوھاب اور یارزاق کا وظیفہ ہے اور یہ وظیفہ کرنے سے اللہ تعالی آپ کو اتنے زیادہ دے گا کہ آپ سے سنبھلنے نہیں جائے گی ۔
آپ نے تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور اس کے بعد 300 مرتبہ یا وھاب اور یا رزاق پڑھنا ہے اور اس کے بعد دوبارہ تین مرتبہ درود شریف پڑھ کے اللہ تعالی سے دعا کرنی ہے اور اللہ تعالی کے سامنے اپنی حاجت بیان کرنی ہے۔