پاکستان (نیوز اویل)، رمضان المبارک میں سب سے افضل عبادت کون سی۔۔۔
اہم معلومات جو ہر روزہ دار کو معلوم ہونی چاہیے!
اللہ تعالی نے ہم پر اور ہم سے پہلی قوموں پر بھی
روزے فرض کیے تاکہ ہم لوگ ثواب حاصل کر سکیں ، روزے کی حالت میں نیکیاں کئی گنا بڑھا دی جاتی ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم جو بھی عبادت
کرتے ہیں اس کا ثواب کئی گناہ زیادہ ملتا ہے اس لئے ضروری نہیں ہے کہ آپ کوئی ایک مخصوص عبادت کرنی ہے بلکہ ہر عبادت کا ثواب ملتا ہے ، اللہ تعالی نے یہ
ایک با برکت مہینہ انسان کو اس لیے دیا ہے کہ وہ اس میں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ سکے اور اللہ تعالی کی طرف رجوع کر سکے اور رمضان المبارک
کا احترام ہم سب پر فرض ہے ہمیں چاہیے کہ ہم پورے دل کے ساتھ روزے رکھیں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اللہ تعالی کی عبادت میں گزاریں اور نماز ادا کریں اور
قرآن پاک کی تلاوت کریں کیونکہ رمضان المبارک کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے ہو جاتا ہے کہ اس میں قرآن پاک کو نازل کیا گیا اور اس مہینے کو مسلمانوں کے لئے رحمت بنا دیا گیا ،