پاکستان (نیوز اویل)، م و ت برحق ہے یہ سب کو ہی آنی ہے ، م و ت کے علاوہ کوئی حقیقت اتنی واضح نہیں ہے کیونکہ م و ت کا ایک دن مقرر کیا گیا ہے اور ہر انسان کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے
جہاں سے اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا ہم لوگ اپنی زندگی میں مگن رہتے ہیں اور ہمیں یہ خیال نہیں رہتا کہ ہم نے بھی ایک دن ختم ہو جانا ہے اور اس وقت کے لیے ہمیں پہلے تیاری کر لینی چاہیے کیونکہ اس دنیا کی زندگی نے انسان کو دھوکے میں ڈالا ہوا ہے ،
م و ت ایک تکلیف دہ حقیقت ہے کیونکہ اس وقت آپ کے جسم سے سے روح نکل رہی ہوتی ہے اور پھر آپ کا جسم آپ کی روح کو جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوتا ہے اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی شخص کی م و ت ہو جائے تو فورا اس کی آنکھیں بند کر دیں ۔
ہمیں چاہیے کہ ہم لوگ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے ابھی بھی آسانیاں پیدا کرے اور آخرت کے لیے بھی آسانیاں پیدا کرے ۔ اور اللہ سے یہ دعا کثرت سے مانگا کریں
” اَللّٰهُمَّ أَعِنِّىْ عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ” ، اس کا ترجمہ یہ ہے کہ “اے اللہ مدد فرمانا ہماری موت کی ڈبکیوں کے اور موت کی بے ہوشیوں کے ”
اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی موت کی تکلیف کم ہو جائے
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لئے فرمایا کہ جو شخص ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی ضرور پڑھتا ہے تو موت کے وقت اس کی تکلیف کم ہو جاتی ہیں ۔