پاکستان (نیوز اویل)، روزہ میں دوا لینے اور انجیکشن لگوانے کے حوالے سے کافی بحث ہوتی کے یہ بات تو طے ہے کہ اگر روزہ کی حالت میں حلق کے ذریعے کوئی دوا پیٹ میں پہنچائی جائے گی تو اس صورت میں روزہ ہر حال میں ٹوٹ جائے گا۔
لیکن روزہ کی حالت میں انجکشن لگوانے کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں اور کچھ علماء کا کہنا ہے کہ اگر دوا روزہ کی حالت میں انجکشن کے ذریعے لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن اس حوالے سے بھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ جو انجکشن طاقت اور قوت کے ہوتے ہیں وہ نہیں لگوانے چاہیے اس طرح سے دوا لینے کے بارے میں علماء کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہے۔
بعض علماء کی رائے یہ ہے کہ اگر طاقت کی دوا والے انجیکشن لیے جائیں گے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا لیکن اسی حوالے سے بعض دوسرے علماء کے نزدیک اس طرح سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ہے اور اس لیے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس معاملے میں احتیاط ہی بہتر ہے ۔ اور اس لیے ان سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔