روم کے بادشاہ نے حضرت عمر فاروق کو خط میں کیا لکھا۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت عمر فاروق کے پاس قیصر روم کا خط آیا۔ اس کی عبارت میں قیصر روم نے حضرت عمر کو اپنے سر کے درد کے بارے میں بتایا تھا کہ اس کے سر میں شدید درد رہتا ہے۔ لہذا اگر حضرت عمر کے پاس کوئی علاج ہے تو اس کو اس سر درد کا علاج بتائیں۔

 

 

 

حضرت عمر نے اس کے پاس ایک ٹوپی بھجوا دی اور پیغام بھجوایا کہ وہ اس کو پہن لے تو اس کے سر کا درد جاتا رہے گا۔ بادشاہ جب بھی اس کو پہن لیتا تو اس کے سر کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

 

 

 

 

جیسے ہی وہ اس ٹوپی کو اتارتا تو سر درد شدت کے ساتھ واپس آ جاتا۔ یہ بات اس کے لئے بہت باعث حیرت تھی۔ ایک دن تجسس کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس نے ٹوپی کو کھول کر دیکھا کہ آخر اس میں ایسی کیا چیز ہے

 

 

 

جس سے اس کا سر اس کو پہننے سے بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ٹوپی کھول کر دیکھنے پر یہ معمہ حل ہوگیا۔ اس نے دیکھا کہ ٹوپی کے اندر ایک رقعہ تھا جس پر ایک تحریر لکھی تھی اور وہ تحریر تھی بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

 

 

محض ایک آیت کی برکت دیکھ کر بادشاہ حیرت میں پڑ گیا۔ اس نے سوچا کہ اگر ایک آیت ہی اتنی طاقتور ہے کہ اس کی برکت سے سر کا شدید در یوں ختم ہو جاتا ہے جیسے کبھی ہوا ہی نہ ہو تو یہ پورا مذہب کس قدر بابرکت ہوگا۔ یہ سوچتے ہی وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *