پاکستان (نیوز اویل)، حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں ماہانہ اڑھائی ہزار روپے تک کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے اور اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو اس صورت میں ملازمین کی پنشن میں اڑھائی ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا اور جس پر عمل درآمد مارچ کے شروع سے کیا جائے گا اور اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے قانون میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ سکیل 16 یا اس سے زائد سکیل کے افراد کو مستقل ہونے کے لیے 3 مواقع دیں گے کیونکہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے ملازمین کو پی پی ایس سی کا امتحان پاس کرنا ہوتا ہے تو ملازمین کو پہلے صرف ایک چانس دیا جاتا تھا لیکن اب ان کو بڑھا کر تین کر دیا گیا ہے تاکہ ملازمین فائدہ اٹھا سکیں۔ ۔ ۔