پاکستان (نیوز اویل)، شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری ایک بہت اچھے انسان ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک اور قوم کے لیے وہ پھر سے صدر بنیں تاکہ ملک پھر سے ترقی کر سکے ۔
زرداری شہباز شریف مریم نواز اور بلاول کی ملاقات ہو رہی ہیں اور ان میں یہ حکمت عملی اپنائی گئی ہے کہ آئندہ الیکشن میں جب کسی بھی پارٹی کو دوسرے کی ضرورت ہوگی تو ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور یہ عمران خان کو حکومت سے نکالنے کا بہترین طریقہ ہے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر پہلے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے تجویز پر غور کیا جاتا تو عمران خان آج اقتدار میں نہ ہوتے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی دی ہوئی تجاویز پر غور کیا جائے اور تحریک عدم اعتماد لائی جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئینی کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو لونگ مارچ کریں گے اور دھرنے دیں گے شہباز شریف کا اس پر کہنا تھا کہ آپ کی تجاویز قابل غور ہیں ہم مشاورت کے بعد اس پر مزید بات کریں گے ۔
اس کے بعد زرداری نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہباز شریف کی بھی چوہدری برادران سے ملاقات متوقع ہے۔