پاکستان (نیوز اویل)، یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شہباز شریف چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ سیاست کے حوالے سے گفتگو ہوگی ۔
یاد رہے گزشتہ روز آصف علی زرداری کی یہ ملاقات دو گھنٹے کی تھی جس میں انہوں نے چوہدری شجاعت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ ق لیگ کو اہم عہدے دیں گے آپ تحریک عدم اعتماد کے لئے اور حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ جس پر چوہدری شجاعت نے مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حکومت سے پانچ سال کا معاہدہ ہے ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے اور پانچ سال سے پہلے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ یاد رہے یہ ملاقات چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر کی گئی ہے اور اس میں سیاست کے حوالے سے کافی بات چیت کی گئی اور ملکی سیاست کے موجودہ حالات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اور کچھ روز پہلے سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی اور ان کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں دونوں جماعتیں ملکر حکومت کو ختم کر دی گئی جس پر شہباز شریف نے مثبت جواب دیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کی پیشکش قابل غور ہے اور ہم مل کر اس حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے جس کے بعد اب آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے بھی اسی حوالے سے بات چیت کی۔