پاکستان (نیوز اویل)، بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کہنے کی تلقین ہمیں ہر نیک کام کرنے سے اور ہر اچھے کام کرنے سے پہلے کی گئی ہے
حضرت نوح علیہ السلام جب اللہ کے حکم سے کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اس وقت بھی وہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کہتے ہیں اور کشتی میں سوار ہو جاتے ہیں یعنی اللہ کے نام سے اپنا کام شروع ہیں۔
مسلمانوں کو بھی اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ ہر نیک اور اچھا کام کرنے سے پہلے کھانا کھانے سے پہلے اللہ کا نام ضرور لیا جائے اور ہر نیک کام اچھے طریقے سے مکمل کرلینے کے بعد اللہ کا شکر بھی ادا کیا جائے سورۃ نمل میں بھی بھی یہ ارشاد ہے کہ جب حضرت
سلیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے خط لکھا تو اس میں سب سے پہلے اللہ تعالی کا نام لکھا یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اسلام میں جب مفت ملکوں کے فرمانرواؤں کو خط لکھے گئے اور ان کو اسلام کی دعوت دی گئی تو ان میں بھی سب سے پہلے اللہ کا نام نہیں لکھا گیا یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم خط کو شروع کیا گیا۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا ورد کرنا بہت ہی با برکت ثابت ہوا ہے اور اس حوالے سے اگر آپ کی کوئی بہت بڑی عادت ہے یا آپ بہت بڑی مشکل کا شکار ہیں تو آپ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا ایک وظیفہ کر سکتے ہیں جس کے مطابق آپ نے بارہ ہزار مرتبہ اس کا ورد کرنا ہے
اور یہ دھیان رکھنا ہے کہ ورد شروع کرنے سے پہلے بھی درود شریف پڑھا جائے اور پھر تقریبا ہر ہزار بار پڑھ لینے کے بعد دوبارہ سے ایک بار درود شریف پڑھ لیا جائے تو یہ اس وظیفے کی شان کو اور بڑھا دیتا ہے ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک کر دیتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ
خود بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجتے ہیں اور اللہ کے فرشتے بھی آپ پر درود پاک پڑھتے ہیں غرض کائنات کی ہر چیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف بھیج رہی ہے
تو اس پر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ درود پاک پڑھنے کی کتنی فضیلت ہے اور اگر اسے اس وظیفے میں پڑھ لیا جائے تو یہ اس وظیفے کے لئے اور زیادہ اچھا ہو جائے گا ۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے لیے ایک اور آزمودہ وظیفہ یہ ہے کہ 786 مرتبہ بسم اللہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا جائے اور اول آخر درود شریف پڑھا جائے اور یہ وظیفہ سات دن تک مسلسل کیا جائے
اور ہر دن یہ وظیفہ ایک مرتبہ کیا جائے لیکن یہ دھیان رکھا جائے کہ ان سات دنوں میں کوئی وفا نہ آئے وہ اللہ کے سامنے عاجزی اور انکساری سے اپنی حاجت پیش کی جائے تو انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کی حاجت کو پوری کرے گا
اس کے علاوہ سونے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کی بھی بہت زیادہ فضیلت ہے اور اس کے لئے جو شخص ہر روز سونے سے پہلے 21 مرتبہ بسم اللہ پڑھتا ہے وہ تمام شیطانی اثرات سے بچ جاتا ہے اور بہت سی غلط چیزوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں
کہ آپ کسی طرح کی بھی آفت سے دور رہیں تو آپ محرم کی پہلی تاریخ کو سو مرتبہ بسم اللہ لکھ کر اپنے بیگ میں رکھ لے یا اسے ویسے ہی کسی طرح سے اپنے پاس رکھ لیں تو یہ آپ کو مصیبتوں سے نجات دلائے گا ۔