Categories: اہم خبریں

زیادہ نمک کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔۔۔ لیکن نمک کو کھانے کے علاوہ کن کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جانیے زندگی آسان بنانے والی ٹپس!

پاکستان (نیوز اویل)، زیادہ نمک کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔۔ لیکن نمک کو کھانے کے علاوہ کن کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جانیے زندگی آسان بنانے والی ٹپس
۔

 

 

نمک مصالحہ جات کا لازمی جزو ہے۔ اس کا استعمال آج سے نہیں بلکہ تقریبا چھ ہزار سال پہلے سے انسان نے کرنا شروع کیا۔ نمک کھانوں کو خوش ذائقہ بناتا ہے۔ اگر

 

 

 

 

کھانوں میں نمک کا استعمال نہ کیا جائے تو وہ روکھے پھیکے اور بد ذائقہ محسوس ہوتے ہیں۔ خاص طور پر جنوبی ایشیائی ممالک میں کھانوں میں نمک کا کافی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 

 

جہاں نمک کے فوائد ہیں وہاں اس کے بے دریغ اور بے جا استعمال سے صحت پر برے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔
نمک کا استعمال محض باورچی خانے میں کھانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اسے آپ بہت سے دوسرے کاموں کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں

 

 

 

بعض اوقات کپڑے بار بار دھونے سے اپنی چمک کھو بیٹھتے ہیں اور ان کے رنگ مدھم پڑتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو اپنے کپڑوں کو یا تو نیم گرم پانی میں رات بھر کے لئے نمک ڈال کر بھگو دیں یا پھر

 

 

 

کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں سرف کے ساتھ آدھا کپ نمک بھی ڈال دیں۔ جب آپ کے کپڑے دھوئیں گے تو دیکھیں گے کہ انکی چمک واپس آ چکی ہے۔
گھر کی سجاوٹ کے لئے اکثر لوگ آرٹیفیشل پودوں کا

 

 

 

استعمال کرتے ہیں۔ ان آرٹیفیشل پودوں پر جب گرد پڑ جاتی ہے تو یہ پرانے لگتے ہیں اور ان کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ نمک پودوں پر چھڑک دیں اور تھوڑی دیر بعد ان کو صاف کرلیں۔

 

 

 

نمک جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔ اگر جلد پر نمک سے مساج کیا جائے تو ڈیڈ سکن سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے اور جلد چمکنے لگتی ہے۔
اکثر ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے دانت پیلے ہو رہے

 

 

 

 

ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے دانت چمکدار ہو جائیں تو ٹوتھ برش پر نمک لگا کر اس سے دانت صاف کریں تو دانتوں کی چمک واپس آ جاتی ہے، منہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

 

 

 

نمک بالوں کی خشکی کو دور کرتا ہے۔ نہانے سے پہلے اگر نمک کا مساج بالوں میں کر لیا جائے، اس کے بعد شیمپو سے بال دھولیں تو خشکی میں افاقہ ہوتا ہے۔

 

 

 

اگر گلا خراب ہو تو نیم گرم کے پانی کے غرارے کرنے سے گلے کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے اور گلے کی سوجن اور درد ختم ہو جاتا ہے۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago