اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی او ر برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لند ن میں انتقال کرگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق واجد شمس الحسن لندن میں گزشتہ دو برس سے
علیل تھے جبکہ گزشتہ چھ ہفتوں سے لند ن کے ایک ہسپتال میں زیر علا ج تھے۔واجد شمس الحسن40سال سے زائد عرصہ صحافت سے وابستہ رہے جبکہ 2008میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے۔واضح رہے کہ واجد شمس الحسن پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں میں بھی ہوتا ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر قیادت اور کارکن سوگوار اوران کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ واجد شمس الحسن پیپلزپارٹی کا اثاثہ،صحافی ،سفارتکار اور تاریخ کا عظیم ورثہ تھے ا وران کے والد 40سال قائداعظم کے ساتھی رہے۔سید واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے عظیم دوست اور ساتھی تھے ،ان کی پارٹی قیادت اور جمہوریت کےلئے بے مثال خدمات ہیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…