پاکستان (نیوز اویل) ، سارہ انعام نے آخری پیغام کیا جاری کیا؟گزشتہ دنوں سارہ انعام نامی ایک لڑکی کو سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز میر نے ق ت ل کر دیا تھا ، جس کے بعد سارہ انعام کو انصاف دلوانے
کیلئے سوشل میڈیا صارفین مختلف ٹرینڈز چل رہے ہیں اور ایسے میں ایک معروف پاکستانی خاتون صحافی کے ٹوئٹ میں کیے جانے والے انکشاف نے سب کو چونکا دیا ہے ، یاد رہے کہ سارہ انعام نے دو ماہ پہلے شاہنواز میر
سے شادی کی تھی اور شادی کے بارے میں زیادہ لوگوں کو علم نہیں تھا اور شاہنواز میر جو کہ ایاز میر کا بیٹا ہے اس نے بڑی بے دردی سے سارہ کا ق ت ل کر دیا تھا ،
مہر بخاری جو کہ پاکستان صحافی ہیں انہوں نے اپنے
ٹوئٹ میں سارہ انعام کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور سارہ کینیڈا میں کلاس فیلو رہ چکی ہیں، سارہ ایک پیاری اور بہت ہی مہربان لڑکی تھی اور شاہنواز میر سے یہ اس کی پہلی شادی تھی۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور ٹوئٹ میں مہر بخاری نے سارہ انعام کی آخری انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے جس میں مہر بخاری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ سمجھتی تھی وہ سب ٹھیک کر لے گی
اور سارہ انعام نے آخری انسٹاگرام پوسٹ 12 ستمبر 2022 کو شیئر کی تھی ،
اس پو
سٹ کو دیکھا جائے تو اس میں سارہ انعام نے ہاتھ میں کتاب تھامی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ معروف فارسی شاعر شمس تبریز کا قول بھی درج کیا ہوا تھا
اور اس نے لکھا کہ “بالکل اس طرح ہی کہ اس نے میری زندگی میں رنگ بھر دیے ، لیکن میری زندگی کا ایجنٹ خود بہت بری طرح متاثر ہوا ، شمس تبریز کہتے ہیں کہ ، ’خزانے کھنڈرات میں چھپے ہوتے ہیں، اور ٹوٹے ہوئے دل میں خزانے جمع ہوتے ہیں‘۔
سوشل میڈیا پر سارہ انعام کی یہ آخری انسٹاگرام پوسٹ بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے جو کہ مہر بخاری نے شیئر کی ہے ،