اہم خبریں

سردار تنویر الیاس خان کا سرکاری خزانے سے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سرکاری خزانے سے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

سینئر وزیر بلا معاوضہ ریاست کے لیئے اپنی خدمات دیں گے۔سردار تنویر الیاس کے ترجمان راجہ امتیاز طاہر کے مطابق سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان بحیثیت وزیر سرکاری خزانے سے تنخواہ اورسرکاری گاڑیوں کا پیٹرول نہیں لیں گے۔ سردار تنویر الیاس خان کا اپنا بزنس گروپ ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں اپنے ملازمین کو دینے کے علاوہ کروڑوں روپے کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت پر عملدرآمد کا آغاز اپنی ذات سے شروع کیا ہے،جو ایک مثالی قدم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان آذاد کشمیر میں قائم ہونے والیپی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی کے لیئے کوشاں ہیں۔ یہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق گڈ گورننس کے زریعیآذاد کشمیر ایک مثالی ریاست بنے گی۔ آذاد کشمیر کی ستر سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایک سینئر وزیر نے تنخواہ اور پیٹرول نہ لیبے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو دیگر سیاست دانوں کے لیئے بھی ایک مثال ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago