پاکستان (نیوز اویل)، ملک میں بے روزگاری بہت بڑھ گئی ہے اور نوجوان ڈگریاں لے کر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور جس کی وجہ سے بہت سی لوگ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں ، بے روزگار نوجوانوں کو خوشی کی
خبر سنا دی گئی ہے وفاقی اداروں میں 3 ہزار سے زائد آسامیوں کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر جاری کیا جائے گا ،
وفاقی اداروں میں ان تین ہزار اسامیوں کی خبر جنگ
نیوز پیپر میں آئی ہے ، جنگ نیوز پیپر میں یہ خبر رانا غلام قادر نے شائع کی ہے اور اس کی تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقریباً ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر د یے ہیں ان میں زیادہ تر آسامیاں پولیس کی اسامیاں ہیں ،
یاد رہے کہ پاکستان میں بے روزگاری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مہنگائی بھی اس سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے جس پر لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں اس سے
پہلے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے بھی کافی بار خبریں سامنے آگئی ہیں لیکن تاحال اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا جو کہ ہمارے نوجوان قوم کے لیے بہت زیادہ پریشانی کی بات ہے ۔