پاکستان (نیوز اویل)، پنجاب میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی بی کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ہے اسے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عوامی طور پر عام کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ زچہ بچہ کی صحت کیلئے 10 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت بھی دینے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسی سال جون میں میں سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دستیاب ہوگی ۔
ساتھ ہی ساتھ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت صوبہ میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہا ہے اور
ان کا مزید کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے گیارہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچے کی ماں کواگلے دوسال تک ہر بار ہسپتال آنے پر ایک ہزارروپے دئیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہونے صحت کارڈ کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور بتایا کہ حکومت نے صحت کارڈ والا ایک بہت بڑا پروجیکٹ صرف اور صرف غریب عوام کے لیے دیا ہے اور اس سے کروڑوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔