ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں لیبارٹری، ایکسرے اور فزیوتھراپی کے شعبے میں بھی سعودائزیشن کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی انجینئر احمد الراجحی کا کہنا ہے کہ لیبارٹری، ایکسرے اور فزیوتھراپی کے شعبوں میں بھی سعودائزیشن ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودائزیشن کا اطلاق مرحلہ وار ہوگا جس کا آغاز اپریل 2022 سے کیا جارہا ہے۔مذکورہ شعبوں میں سعودائزیشن مملکت کے تمام ریجنز میں کی جائے گی۔ وزارت افرادی قوت نے سعودائزیشن کے لیے اسپیشلسٹ کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 7 ہزار ریال جبکہ ٹیکنیشن کے لیے 5 ہزار ریال مقرر کی ہے۔ان پیشوں میں مقامی ملازمین کی شرح 60 فیصد کی جائے گی جبکہ سعودائزیش کے لیے دوسرا شعبہ طبی آلات اور ان کی تیاری و فروخت شامل ہے۔مذکورہ شعبے میں سعودائزیشن کے پہلے مرحلہ میں 40 فیصد جبکہ دوسرے میں 80 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ان پیشوں میں سعودائزیشن کے فیصلے سے 8 ہزار 500 سعودیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جس سے بے روزگاری کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔یہ بھی واضح رہے کہ مملکت میں فارمیسی اور ڈینٹسٹ کے شعبوں میں سعودائزیشن کی تنخواہ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے، اب دونوں پیشوں میں کم از کم تنخواہ کا سکیل سات ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…