بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں ٹریفک کے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا امکان

ریاض(این این آئی)باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے وضع کردہ پالیسی میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ایک نیا میکا نزم تیار کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ان تبدیلیوں میں

سب سے نمایاں ایک نیا نفاذی نظام اپنانا ہے جو خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف لاگو کیا جائے گا اوراسے پابند کیا جائے گا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر خلاف ورزی کا جرمانہ ادا کرے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر ٹریفک ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والا شخص جرمانہ ادا نہیں کرتا تواس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا تا کہ وہ اسے ادائیگی پر مجبور کرے۔نئے اقدامات سعودی عرب کی 2016 سے ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات اور اموات کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں،سعودی حکومت نے 2016 سے ٹریفک کی حفاظت کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ پانچ سال قبل وضع کردہ قواعد پرعمل درآمد سے سنگین حادثات کی تعداد کو 34 فیصد تک کم ہوئی ہے۔اس کے علاوہ آگاہی مہمات اور مربوط ٹریفک سسٹم کے ذریعے خودکار مانیٹرنگ سسٹم کی ترقی کی بدولت ٹریفک اموات کی تعداد میں 51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago