پاکستان (نیوز اویل)، ہم مسلمان ہیں اور ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ قرآن پاک کا ایک ایک لفظ بڑی تاثیر رکھتا ہے اور ایک ایک لفظ اپنے آپ میں شفا ہے ، قرآن پاک کی ہر ایک صورت بلکہ ہر حرف کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے ۔
اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ قرآن پاک بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اس کے اندر دنیا کی ہر مشکل اور پریشانی کا حل بتا دیا گیا ہے قرآن پاک کو بغور پڑھیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ ہماری کوئی ایسی
مشکل ہی نہیں ہے جس کا حل اس میں موجود نہ ہو۔
قرآن پاک کی بہت سی سورتوں میں اللہ تعالی نے شفا رکھی ہے ، اسی طرح سورۃ الم نشرح کی بہت زیادہ فضیلت ہے جو لوگ بہت زیادہ تھکاوٹ والے کام کرتے ہیں یا نوکری کی وجہ سے پریشان ہیں یا پھر وہ وہ
بچے اور بچیاں سکول میں پڑھتے ہیں ہیں ان سب کو چاہیے کہ وہ سورۃ الم نشرح روزانہ پڑھا کریں ، اور اس کو پڑھنے کا یہ طریقہ ہے کہ آپ 21 مرتبہ سورت کی تلاوت کریں اور اس کے شروع میں اور آخر میں درود شریف درود پڑھیں جو لوگ دماغی کام کرتے ہیں یہ ان کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا ۔
اس کے علاوہ جن لوگوں کو دل کا مرض لاحق ہے ان کو چاہئے کہ وہ سورۃ الم نشرح روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کریں اور یہ سورت دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھا کریں ، اور جن لوگوں کو دماغی مسائل ہیں یا پھر وہ ڈپریشن کا
شکار ہیں یا کسی پریشانی میں مبتلا ہے وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر اس سورت کو گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں اور اول آخر درود شریف ضرور پڑھا کریں۔