اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لئے آج کے دن سپریم کورٹ آف پاکستان سے ایک بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ نے اہم ترین رکن اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی پی 217 ملتان سے کامیاب ہونے والے سلمان نعیم کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
سلمان نعیم نے دو شناختی کارڈ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ یکم اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی پی 217 ملتان سے کامیاب اُمیدوار محمد سلمان نعیم کو نااہل کردیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی پی 217 کا الیکشن کالعدم قرار دیا اور حلقےمیں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ میں بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے۔ اسی لیے محمد سلمان نعیم کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان کی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 217 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے اُمیدوار سلمان نعیم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کامیاب رکن اسمبلی کے ایک شناختی کارڈ میں نام محمد سلمان اور دوسرے میں سلمان نعیم درج ہے۔ پی پی217 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر رہا۔ لیکن غلط بیانی کرنے پر سلمان نعیم کو نااہل قرار اور مجھے کامیاب قرار دیا جائے۔ سلمان نعیم کیخلاف آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت بھی کارروائی کی جائے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…