پاکستان (نیوز اویل)، سیاستدان میرے پاس کونسا ’ انجیکشن ‘ لگوانے آتے ہیں؟ شائستہ لودھی کا بڑا انکشاف، پاکستانی حیران رہ گئے
۔
شائستہ لودھی ایک مشہور ٹیلی ویژن اینکر اور مورننگ شو ہوسٹ ہونے کے علاوہ کاسماٹالوجسٹ بھی ہیں۔ آج کل ہر کسی پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ شائستہ نے بتایا کہ ان کے پاس کئی اداکار رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے آتے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ لوگ اب مورننگ شو دیکھنے سے بیزار ہو چکے ہیں کیونکہ ہر چینل ایک ہی طرح کی چیزیں دکھا رہا ہوتا ہے۔ لوگ مورننگ شو میں کچھ نیا اور معلوماتی مواد دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی رنگ گورا کرنے کے خبط میں مبتلا ہیں۔ ان کے کلینک پر رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے جو لوگ آتے ہیں ان میں سیاستدان بھی شامل ہیں۔
جب شائستہ سے نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کے جھگڑے سے متعلق ان کے خیالات پوچھے گئے تو انہوں نے کہا کہ نادیہ نے ضرور شرارت کی ہو گی لیکن شرمیلا کو بھی صلح کا ہاتھ بڑھا لینا چاہیے اور جھگڑا ختم
کردینا چاہیے۔ سیاست سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عمران خان سے اچھے وزیراعظم نہیں۔ عمران خان نواز شریف سے کہیں اچھے وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔