سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ
۔۔؟شاہد آفریدی نے شاندار اعلان کردیا۔۔ نام کیا ہوگا۔۔؟جانیے تفصیل سماجی کارکن و گلوکار شہزاد رائے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاسی جماعت
بنانے سے متعلق اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی حال ہی میں گلوکار شہزاد رائے کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں شخصیات نے سیاست میں انٹری سے متعلق گفتگو کی۔شو کے دوران شہزاد رائے نے بتایا کہ میں راستے میں شاہد آفریدی سے گزارش کر رہا تھا کہ وہ سیاسی جماعت
بنا لیں۔شہزاد رائے کے مطابق شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ انصاف اور تعلیم دو اہم اور بنیادی چیزیں ہیں جس پر میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ انصاف پر ایک سیاسی جماعت بنائی جا چکی ہے، اب ایجوکیشن پر برائے مہربانی آپ ایک پارٹی بنائیں۔گلوکار نے بتایا کہ میں راستے بھر شاہد آفریدی کو مجبور کرتا رہا لیکن وہ نہیں
مانے اور ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی پارٹی نہیں بنانا چاہتا۔شہزاد رائے کی خواہش پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے مجھے مشورے دے رہے ہیں، وہ خود بھی آئیں، شہزاد خود یہ کام کیوں نہیں کرتے؟سابق کپتان کی پیشکش پر شہزاد رائے نے جواب دیا کہ اگر شاہد آفریدی سیاسی جماعت بناتے ہیں تو میں ان کی پارٹی جوائن کر لوں گا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…