اہم خبریں

سیمنٹ کی بوری مزید 200 روپے تک مہنگی، بجری اور سریا کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پشاور(آن لائن)تعمیراتی سامان میں 50فیصد تک اضافہ کے باعث گھر بنانے کا خواب ادھورا بن گیا ہے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹر ی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہےپیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اینٹ،سیمنٹ، باجری، سریا، کی قیمتوں میں پچاس فیصدتک اضافہ ہوا ہے سستے گھر کا خواب پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے سیمنٹ کی بوری 200روپے تک مہنگی ہو گئی ہے۔ اسٹیل 50سے 60ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو گیا ہے الیکٹرک سامان 30فیصد تک مہنگا ہو گیا ہے۔ سینٹری سامان کی قیمت میں 10سے 30فیصد تک اضافہ ہوا ہے روپے کی قدر میں کمی اوردرآمدی لاگت بڑھنے سے کنسٹرکشن کی انڈسٹری بھی ویران ہو کر رہ گئی ہے۔

سیمنٹ 525روپے سے 750روپے تک پہنچ گئی ہے ٹائل کی قیمت میں 5سے 30روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پینٹ کی قیمت میں 5سے 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے المونیم کی قیمت میں بجٹ کے بعد 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے تاجروں کے مطابق درآمدی سامان کی قیمت بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ مزدوری بھی 20فیصدتک مہنگی ہو گئی ہے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago