برطانیہ نے افغانستان میں سیکیورٹی اور امن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وہاں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں افغانستان کا سفر کرنے والے تمام افراد کو ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان کا نمروز میں پہلے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ
اس سلسلے میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود تمام برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کمرشل ذرائع سے وہاں سے چلے جائیں، اگر آپ اب بھی افغانستان میں موجود ہیں تو آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کمرشل ذرائع استعمال کرتے ہوئے وہاں سے فوری نکل جائیں
دفتر خارجہ نے برطانوی شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ہنگامی انخلا کے لیے ان پر انحصار نہ کریں کیونکہ ان کی امداد کے ذرائع انتہائی محدود ہیں۔
یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب طالبان نے امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں ایک بڑا حملہ کیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے افغانستان میں حملوں میں اضافے کا امکان ہے اور حملے کے مخصوص طریقے تیار کیے جا رہے ہیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…