ملٹی میڈیا

سی ای او ہیلتھ لاہور کا دفتر اسلحے اور شراب کی نمائش کا مرکز بن گیا ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور( این این آئی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کا دفتر اسلحے اور شراب کی نمائش کا مرکز بن گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے احتجاج کے بعد پشت پناہی کرنے والے سینئر کلرک عبد الجبار ،اسلحے

اور شراب کی نمائش کرنے والے نائب قاصد بلال بٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ایپکا ڈی ایچ اے لاہورکے صدر محمد اسماعیل خان نیازی نے دیگر عہدیداروںکے ہمراہ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلال پرویز بٹ جو کہ بطور نائب قاصد سی ای او ہیلتھ لاہور کے دفتر میں تعینات ہے سینئر کلرک عبدالجبارکی پشت پناہی میں دونوںرات گئے فیلڈ میں کام کرنے والی لڑکیوںکو اپنے سرکاری دفترمیں تبادلے کرانے کاجھانسہ دے کر بلاتے ہیں اور شراب کے نشے میں دھت ہو کر انہیں ہراساںکیا جاتا ہے ۔انہوںنے الزام عائد کیا کہ بلال بٹ مختلف میڈیکل سٹورزسے بھی وصولیاںکرتا ہے جبکہ ملازمین کو خوفزدہ کرنے کیلئے اسلحے کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میںنہ لائی گئی تو محکمے کی عزت کو بچانے کیلئے ہڑتال کرنے سے بھی گریز نہیں گے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago