پاکستان (نیوز اویل)، جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہزیب قتل کیس کا مجرم شاہ رخ جتوئی شاہانہ زندگی گزار رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ جتوئی سنٹرل جیل کراچی میں موجود نہیں ہے بلکہ وہ ایک ہسپتال میں شاہانہ زندگی گزار رہا ہے جو اس کے خاندان نے کرائے پر لیا ہوا ہے ۔ یہ سننے میں آرہا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی بڑی سیاسی شخصیت اس میں ملوث ہے ۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی ایسی اطلاع نہیں دی گئی کہ شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ اور شاہ رخ جتوئی کو بغیر کسی میڈیکل کے جیل سے نکالا گیا ہے اور ایسا کرنے میں کے اہم شخصیات کا ہی ہاتھ ہے ۔
یاد رہے کہ شاہ رخ جتوئی پر قتل کا مقدمہ ہے اس نے ایک نوجوان جس کا نام شاہزیب تھا اسے فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر اسے پہلے تو سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن بعد میں رحم کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔