پاکستان (نیوز اویل)، علامہ محمد بن سماک علیہ الرحمۃ ایک بزرگ گزرے ہیں اور ایک بار وہ بہت سخت بیمار ہو گئے تھے اور صحت بحال ہونے میں نہیں آ رہی تھی تو ان کو ایک نصرانی طبیعت کو دیکھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
نصرانی طبیعت کو لانے کے لیے لوگ کیے تو راستے میں ایک بہت ضعیف اور بہت خوش پوشاک بزرگ ملے اور انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہیں جس پر لوگوں نے کہا کہ علامہ محمد بن سماک علیہ الرحمۃ بہت بیمار ہیں اور ان کے لیے کسی نصرانی طبیعت کا بتایا گیا ہے ان کو لینے جا رہے ہیں جس پر بزرگ نے کہا کہ علامہ محمد بن سماک علیہ الرحمۃ سے جا کے کہو درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں “وَ بِالْحَقِّ اَنۡزَلْنٰہُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ ؕ (پ15،بنی اسرآئیل:105) اور دم کریں ۔ اور پھر بزرگ اچانک سے غائب ہو گئے ۔
لوگوں نے یہ واقع جا کر علامہ محمد بن سماک علیہ رحمتہ کو بتایا تو انہوں نے فوراً سے یہ دعا درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر دم کی اور آپ صحت یاب ہو گئے ۔