اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ کو مخفی کیا جائے۔جمعرات کو یہاں رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے قومی اسمبلی
سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرار داد میں کہاگیاکہ قومی شناختی کارڈ کا نظام ریاستی خدمات کی ادائیگی میں اہمیت کا حامل ہے، نادرا کو ہدایت کی جائے کہ شناختی کارڈ کا نمونہ تبدیلی کیا جائے، شناختی کارڈ پر موجود رہائشی پتا سمیت اہم معلومات کو ختم کی جائیں۔ کھیئل داس کوہستانی کی قرار داد کے مطابق متعلقہ معلومات صرف اتھارٹی کے کارڈ میں ہو نہ کہ کارڈ پر آویزاں، بدقسمتی سے شرپسند عناصر تخریبی گروہ اس معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق دور دراز علاقوں کے حالات دیکھیں تو پتا چلتا ہے کئی شہریوں کو اس وجہ جان گنگوانا پڑی، آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو کسی بھی علاقہ میں سکونت اختیار کرنے کا حق دیتا ہے، شناختی کارڈز پر موجود پتا کئی جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…