پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان تحریک انصاف نے نئی چالیں چلنا شروع کر دی ہیں اور مسلم لیگ نون کے گرد نیا جال پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہیں ، پی ٹی آئی نے نے حال ہی میں بی این پ، بی اے پی کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی رابطوں کو بڑھانے کا
فیصلہ کرلیا ہے ، اور یہ پلان تیار کرلیا گیا ہے کہ اب وہ حکومتی اتحادی جماعتوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اتحادی جماعتیں حکومت چھوڑ دیں تاکہ پاکستان تحریک انصاف کا راستہ بالکل صاف ہو جائے ،
یاد رہے کہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی اور اب اس نمایاں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ وفاق کا رخ کریں گے اور بی
این پی ، بی اے پی اور اس کے علاوہ جماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب جلد ہی وہ اپنی حکمت عملی پر عمل کرنے لگ جائیں گے اور مسلم لیگ نون کی حکومت کو پوری طرح سے ختم کر دیں گے۔