اہم خبریں

شہباز شریف اتنے ہی پارسا ہیں تو لگے ہاتھوں 25 ارب روپے کی کرپشن پر چل رہے 47 جعلی اور 20 اصل اکائونٹس کا بھی تذکرہ کرتے جاتے، فیاض الحسن چوہان کا سوال

لاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سمیت سارا شریف خاندان برطانیہ کی ایک معمولی کرائم ایجنسی کی جانب سے سلمان شہباز کے فقط ایک اکائونٹ کی ایک مشکوک ٹرانزیکشن کو غیر منجمد کرنے پر پھولے نہیں سما رہا اور خود کو نیک ثابت کرنے پر تلا ہے،اگر شہباز شریف اتنے ہی سادھو اور پارسا ہیں تو لگے

ہاتھوں 25 ارب روپے کی کرپشن پر چل رہے رمضان شوگر مل کیس کے 47 جعلی اور 20 اصل اکائونٹس کا بھی تذکرہ کرتے جاتے،اپنی قابلیت پر کسی علاقے کے کونسلر منتخب نہ ہو سکنے کے قابل حمزہ شہباز نے اپنے والد کے دس سالہ دور میں ساڑھے 17ہزار ارب کے آڈٹ پیراز کا تو ذکر نہیں کیا لیکن اپنی فنانشل مینجمنٹ کی بنیاد پر تمام صوبوں پر سبقت لے جانے والے اس وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر نکتہ چینی کرتے رہے جنہوں نے وزیر اعلیٰآفس کا بجٹ تقریباً پچاس فیصد تک کم کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 100 ارب منافع میں ملنے والا صوبہ پنجاب 1250 ارب کا مقروض کر کے سردار عثمان بزدار کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس سوا سات لاکھ روپے مالیت کا ہیلتھ انشورنس کارڈ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تین سال میں پنجاب میں 8 سپیشل اکنامک زونز، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سمیت جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے جسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago