پاکستان (نیوز اویل)، صحافی اور تجزیہ کار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور زرداری کو تھوڑی شرم کر لینی چاہیے کہ ادھر وزیراعظم عمران خان چائنا کے دورے پر گئے ہیں اور پاکستان کے حوالے سے اہم معاملات طے ہونے والے ہیں اور یہ دونوں ان کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم آپ کی حکومت گرانے والے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وزیراعظم آپ کے ملک کا دوسرے ملک میں جاتا ہے تو وہ آپ کی نمائندگی کرنے جاتا ہے تو اس وقت اسے تھوڑی عزت دے دینی چاہیے اور اپنے ملک کا اور اپنے وزیراعظم کا نام بد نام نہیں کرنا چاہیے لیکن یہاں پر تو الٹا ہی ہو رہا ہے شہباز گروپ اور زرداری کے ٹولے نے بیٹھ کر نئی پلاننگ کرنا شروع کر دی ہے تاکہ کسی نہ کسی طرح حکومت کو ختم کر دیا جائے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان چائنا دورے پر گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بھی اہم معاملات پر بات چیت کی ہے اور دوسری طرف پاکستان میں زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات جاری ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ حکومت کو گرایا جا سکے اور پھر الیکشن ہو سکیں یہ تجویز پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے مسلم لیگ نون کو دی گئی تھی جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تجویز ضرور قابل غور ہے اور ہم اس پر توجہ دیں گے۔