پاکستان (نیوز اویل)، شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر ایسا ہوا تو اس کے لئے تجویز دی گئی ہے شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں کسی قسم کی تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شہباز شریف کیخلاف یہ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن فرخ حبیب پیش کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی یہ درخواست کریں گے کہ جب تک شہبازشریف پر فرد جرم عائد نہیں ہو جاتا ان کی منی لانڈرنگ کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک قومی اسمبلی میں کسی قسم کی کوئی تقریر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے فیصلہ جلد ہی سامنے آنے والا ہے شہباز شریف کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے پائے گئے ہیں جس کے بعد بعد یہ بات واضح ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے نتائج ان کے خلاف ہی ہونے والے ہیں۔ یاد رہے شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں نےایک ڈھیلے کی بھی کرپشن کی ہوگی تو اسی وقت سیاست چھوڑ دوں گا تو اس حوالے سے اسد عمر نے بھی ان کو طنز یہ سوالات پوچھے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ آپ کے ملازم کے بینک اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل رہے ہیں تو پھر آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔