پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ٹویٹر پر فرخ حبیب نے شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے ایک ڈیٹیل شیئر کی ہے اور انہوں نے شہباز شریف کو کرپشن کے حوالے سے ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے ۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ایک ڈھیلے کی نہیں بلکہ سولہ ارب کی کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے شوگر ملز کے ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھو لے ہوئے ہیں شہباز شریف نے اپنے 14 ملازمین کی جن کی تنخواہیں بہت کم ہیں ان کے نام پر 28 کے قریب قریب بینک اکاؤنٹ کھلوائے ہوئے ہیں اور اس میں سارے کرپشن کے پیسے جمع کرائے ہوئے ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ فرخ حبیب نے ملازمین کے نام ، ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم اور ان کی ماہانہ تنخواہ کی ایک فہرست بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ۔ ملک مقصود نام کا ایک شخص جو کہ شریف گروپس کا چپڑاسی ہے اس کی ماہانہ تنخواہ پچیس ہزار روپے ظاہر ہوتی ہے لیکن اس کے بینک اکاؤنٹ میں تقریبا چار ارب روپے موجود ہیں اس کے علاوہ اظہرعباس جو کہ رمضان شوگر ملز کا کلرک ہے ہے اور اس کی ماہانہ تنخواہ نو ہزار روپے ظاہر ہوتی ہے اس کے بینک اکاؤنٹ میں دو ارب روپے کے قریب رقم موجود ہے۔ اسی طرح مزید بارہ ملازمین کا ڈیٹا بھی ظاہر کیا گیا ہے اور تقریبا سولہ ارب روپے ان ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں جمع ہیں ۔