اہم خبریں

شہزادی ڈیانا کے حوالے سے مشہور ڈاکٹر حسنات کون تھے اور اب کہاں ہیں؟

پاکستان (نیوز اویل)، شہزادی ڈیانا اکیسویں صدی کی وہ خاتون تھی جس نے پوری دنیا میں لوگوں سے بے تحاشہ پیار اور محبت سمیٹی۔ ڈیانا کی حادثاتی موت نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا

 

 

اور آج بھی لوگ ڈیانا کی نرم دلی اور انسانیت سے محبت کرنے والی طبیعت کو یاد رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی حادثاتی موت بھی آج تک زبان زدعام واقعہ ہے۔

 

 

نیٹ فلکس نے برطانوی راج اور اس کی تاریخ میں ہونے والے واقعات کو اسکرین پر دا کراؤن سیزن کے ذریعے دکھانا شروع کیا۔ اب اس کا پانچواں سیزن آنے کے قریب ہے۔

 

 

اس سیزن میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کے روپ میں دکھیں گے۔
ڈاکٹر حسنات دراصل جہلم میں پیدا ہونے والے پاکستانی ہیں۔ دل اور پھیپھڑوں کے سرجن ہیں اور عمران خان سے بھی خاندانی تعلق رکھتے ہیں۔

 

 

1995 میں ڈاکٹر حسنات کا نام شہزادی ڈیانا کے ساتھ لیا جانے لگا تو انہیں بین الاقوامی شہرت ملی۔ اس وقت تک شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی علیحدگی ہو گئی ہوئی تھی۔ 1996 میں ان کی طلاق کے بعد شہزادی ڈیانا کی خواہش تھی کہ وہ اپنے اچھے دوست ڈاکٹر حسنات خان سے شادی کرلے۔

 

 

ان کا تعلق دو سال تک قائم رہا لیکن ان دونوں نے خبروں کو میڈیا سے چھپائے رکھا۔ دو سال کے بعد ان کا یہ تعلق ختم ہوگیا۔

 

اس کے بعد ڈاکٹر حسنات نے ایک افغان لڑکی سے شادی کرلی جو محض دو سال تک چلی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور شادی کی اور 2013 کی خبروں کے مطابق وہ انگلینڈ کے ایک ہسپتال میں دل کے ماہر ڈاکٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago