اہم خبریں

طالبان کا رویہ مسلمانوں والا نہیں، طیب اردگان نے افغانستان پر قبضہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کابل: ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ طالبان کا رویہ ایسا نہیں ہے جو ایک مسلمان کا دوسرے کے ساتھ ہونا چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان کو فوری طور پر افغانستان پر اپنا قبضہ ختم کر دینا چاہیے، دوسری جانب کابل میں امریکہ سمیت 16 ممالک کے سفارتی مشنز نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی حالیہ کارروائیاں فوری طور پر روک دیں جو تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل اور شہری آبادی کو نقصان پہچانے کے علاوہ ان کو بے گھر کرنے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔

 

 

پیر کو کابل میں امریکی سفارت خانے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی حالیہ کارروائیاں ان کے دوحہ میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے افغان تنازعے کا حل چاہتے ہیں۔ طالبان کا جارحانہ رویہ دوحہ امن عمل اور ان کی جانب سے مذاکرات کی بنیاد پر ہونے والے سمجھوتے کی حمایت کے دعوے کے برعکس ہے۔ طالبان کی جارحیت کے نتیجے میں معصوم افغان شہریوں کے نقصان سمیت افغان شہریوں کی نقل مکانی، لوٹ مار اور ذرائع مواصلات کی بربادی جیسے واقعات پیش آئے ہیں۔

 

 

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابل میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سپین، سویڈن، جمہوریہ چیک اور یورپین یونین کے دفتر نے طالبان کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ بیان کے مطابق ’ہم افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری ٹارگٹ کلنگ، انفرااسٹرکچر کی تباہی، دھمکی آمیز اعلانات اور افغان عوام کے مفادات کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔کابل میں سفارتی مشنز کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کے جن اضلاع میں طالبان کا کنٹرول ہے وہاں کے شہری اور مبصرین مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات کر رہے ہیں۔

 

 

مبصرین یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ان علاقوں میں طالبان کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بند کروایا جا رہا ہے تاکہ ان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورآزادی اظہار کو دبانے کے اقدامات کو چھپایا جا سکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم افغان عوام کے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے ایسے سبھی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افغان عوام نے گزشتہ 20 برس میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ افغان عوام کی ترقی، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی پاسداری کا سفر جاری و ساری رہے۔

 

 

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago