اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طا لبا ن نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے عالمی ہوائی اڈے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کردیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق طا لبا ن کی جانب سے کابل ایئر پورٹ سے حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔
طا لبا ن نے ہوائی اڈے کا نیا نام ’ کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ رکھا ہے۔ خیال رہے کہ 31 اگست کو امریکی انخلا کے بعد طا لبا ن نے کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالا تھا جس کے بعد قطر کی مدد سے اس کو بحال کیا گیا۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کو 90 فیصد آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ آج کابل ایئر پورٹ سے پہلی پرواز نے اڑان بھی بھرلی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے حکومت چھوڑ کر بھاگنے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے اپنی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشرف غنی کا کہنا تھا کہ 15اگست کو طا لبا ن غیر متوقع طور پر کابل میں داخل ہوئے،کابل چھوڑ کر زندگی گزارنا سب سے مشکل فیصلہ تھا،لیکن بند و قو ں کو خاموش رکھنے اور کابل کے 60 لاکھ شہریوں کو محفوظ رکھنے کا یہی واحد راستہ تھا۔سیکیورٹی سٹاف کے کہنے پر کابل چھوڑنے کا فیصلہ کیا،کابل نہ چھوڑتا تو 90 کی دہائی کی طرح لڑ ا ئی ہوتی۔افغان عوام کا پیسہ ساتھ لانے کا الزام غلط ہے،اقوام متحدہ یا کسی غیر جانبدار ادارے سے تحقیقات کروانے کو تیار ہوں۔ واضح رہے کہ اشرف غنی طا لبا ن کے کابل داخل ہونے پر ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اس وقت وہ یواے ای میں رہائش پذیر ہیں۔ملک چھوڑنے پر اشرف غنی کو حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…