پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی اور سستی،امتحانات سے صرف 12 دن پہلے نصاب کو محدود کرنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کی نصابی کتب کو شارٹ کر دیا گیا
۔نصابی کتب کو 45 فیصد تک شارٹ کیا گیا۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے 14 اختیاری مضامین کو شارٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ منظور شدہ شارٹ کورسز کی تیاری 12 دن میں کیسے کریں ؟ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا موقف ہے
کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاخیر سے نصاب دیا گیا ۔کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث نصاب کو شارٹ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ جانت متاثر ہو تھے وہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی کافی
عرصے تک معطل رہیں جس کے باعث طلباء کا ہی حرج نہیں ہوا بلکہ تعلیمی شعبوں سے منسلک پرائیویٹ ادارے بھی شدید متاثر ہوئے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے
با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ