نیویارک(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے، یہ اکتوبر 2018کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔خبر ایجنسی کے
مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات ہیں جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی گیس اور کوئلے کے بجائے تیل اور ڈیزل استعمال کرنے کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…