پاکستان (نیوز اویل)، عظمی بخاری مسلم لیگ نون کی ترجمان ہیں حال ہی میں ملتان میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی کرپشن کے سامنے نہیں آتی وہ بہت معصوم اور سادہ انسان نظر آتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ٹوٹ بٹوٹ ہیں اور وزیراعظم کے ریموٹ کنٹرول وزیراعلی ہیں اور وزیراعظم عمران خان یہی چاہتے تھے کہ ان کے پاس ریموٹ کنٹرول وزیر اعلیٰ ہو ۔ پنجاب کا سارا کنٹرول ہی عمران خان کے پاس ہے اور عثمان بزدار کے بارے میں یہی بتایا جاتا ہے کہ وہ بہت سادہ اور شریف انسان ہیں اور کرپشن میں شامل نہیں ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ان کی کرپشن ابھی تک کسی کو نظر نہیں آ ئی۔
یاد رہے مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی مل کر تحریک عدم اعتماد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ایسا اگر ہو جاتا ہے تو پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت مشکلات کھڑی ہو جائیں گی اور ان سے نکالنا آسان نہیں ہوگا سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی ہے اور بلاول بھٹو کا بھی کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کریں گے اور اگر ایسا ممکن نہیں ہوگا تو دھرنے دیں گے اور مارچ کریں گے لیکن حکومت کو ضرور ختم کریں گے ۔