پاکستان (نیوز اویل)، ندیم افضل چن پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تھے اور پھر ندیم افضل چن نے 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور واپس پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
ان کا پارٹی کو چھوڑنے کے حوالے سے یہ ردعمل سامنے آیا ہے کہ عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں۔
یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی بات چیت زور و شور پر ہے اور اس وقت میں کافی لوگ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے اپوزیشن ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔