اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین جنہوں نے اپنا علیحدہ گروپ تشکیل دے رکھا ہےجبکہ چند یوم قبل اُن کے گروپ کے ایک رکن اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا جس پر کافی شور شرابہ ہوا تھا تاہم اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
وفاقی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گےکیونکہ جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ عمران خان کس طرح کے بندے ہیں، وہ کسی بھی صورت کرپشن برداشت نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزراء کی کوشش ہے کہ جہانگیر تریناور عمران خان کے درمیان معاملات ٹھیک ہوجائیں لیکن عمران خان صرف جہانگیر ترین کو اس لیے نہیں مل رہے وہ چاہتے ہیں کہ جہانگیرترین پر جو الزامات ہیں وہ کلیئر ہوجائیں ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جہانگیر ترین وزیر اعظم سے ملے اور انہیں کسی قسم کا این آر او دے دیا گیا یا کوئی ڈیل ہوگئی ہے۔۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب میں نے یہ خبریں سنی کہ جہانگیر ترین پی پی میں جا رہے ہیں تو میں نے انہیں فون کیا اور ساری صورتحال پوچھی۔ جب میری جہانگیر ترین سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا یہ نہایت ہی گھٹیا قسم کی افواہ ہے جو پھیلائی جا رہی ہے میں پیپلز پارٹی میں نہیں جا رہا ، میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن تھا اور ہمیشہ رہونگا۔