عمران خان اور شیخ رشید کے سعودی عرب داخلے پر پابندی!

پاکستان (نیوز اویل)، روزہ رسول پر ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے اس حوالے سے مخالفین کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو اس بارے میں پہلے سے پتا تھا کہ اس طرح کی حرکتیں کی جائیگی جب کہ اس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کے حوالے سے سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ کسی کو ایسا کرنے کے لئے کہیں گے اور یہ لوگ چاہے انہی کی پارٹی کے ہوں کیونکہ اپنا عمل ہے میرا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

 

 

 

فیصل کریم کنڈی جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن ہے ان کا حال ہی میں اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید پر تاحیات سعودی عرب داخلے پر پابندی لگا دینی چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین نے تو اتنا بھی نہیں سوچا کہ وہ اس مقدس جگہ کا ہی احترام کر لیں اور اس طرح کی حرکتیں نہ کریں ۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے پہلے ہی یہ بات کا اشارہ دے دیا تھا اور وہ جانتے تھے کہ ایسا واقعہ ہونے والا ہے ہے اس لئے شیخ رشید پر بھی تاحیات پابندی لگائی جائے کہ وہ سعودی عرب نہ جا سکیں۔

 

 

اور عمران خان کی تقریریں تو پہلے ہی انتشار پھیلا رہی ہیں اور ملکی حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہیں ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری سعودی عرب حکام سے گزارش ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو سزا سنائی جائے تاکہ دوبارہ کوئی اس قسم کی حرکت ایسی مقدس جگہ پر کرنے کی کوشش نہ کرے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *