پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ اپوزیشن مکمل ہوم ورک کر رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح عمران خان کو الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کوشش کی جا رہی ہے کہ ان پر یہ جرم ثابت ہو جائے تا کہ وہ الیکشن کے لیے نا اہل ہو جائیں۔ یار رہے عمران خان پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے کیس چل رہا ہے جس میں ان پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک سے ملنے والی امداد میں ھیرا پھیری کی ہے اور کافی ممالک سے آئے اربوں روپے کے فنڈز غائب ہیں اور ان کی تفصیلات اور تمام ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے کہ ان فنڈز کو کن کاموں میں استعمال کیا گیا ہے یا وہ گئے کہاں ہیں۔
عمران خان کے خلاف یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے اور زیر سماعت ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی پوری کوشش ہے کہ یہ کیس کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہو جائے تاکہ وہ الیکشن کے لیے ہی نااہل قرار دے دیے جائیں ۔