پاکستان (نیوز اویل)، مریم نواز نے ایک پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے اور یہی پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹس میں جاتے رہے ہیں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے ہیں یہ اخلاقی مذہبی اور قانونی طور پر بہت بڑا جرم ہے جس کی مثال تاریخ میں بھی نہیں ملتی ۔
یاد رہے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دو نمبریوں کے مزید ثبوت سامنے آرہے ہیں جن کو جھٹلایا نہیں جا سکتا جس میں ایک واضح ثبوت اس چیز کا ہے جو کہ شوکت خانم ڈونرز کو بول پارٹی ڈونرز اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے ایک خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا ہے ۔
نون لیگ کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے جو تفصیلات ہیں انہیں سب کے سامنے لانا چاہیے انہیں چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے اور کیس کو لائیو دکھائیں اور قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…