پاکستان (نیوز اویل)، آج وزیراعظم عمران خان ایک دن کے لیے لاہور آئے تھے جہاں انہوں نے پہلے کچھ دیر کے لیے چودھری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پھر ایک تقریب سے خطاب بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے عمران خان کے ساتھ ہی ہیں اور عمران خان پہاڑ ہیں ہم تو ان کے نیچے دب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان کی خیریت دریافت کی ہو چھوٹی سے ملاقات کے بعد چلے گئے ۔
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہی ہے۔