پاکستان (نیوز اویل)، علیم خان جو کہ منحرف رکن اسمبلی ہیں عدالت کے فیصلہ آ جانے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عمران خان کا جو آخری احسان تھا مجھ پر وہ اتر چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہی احسان بچا تھا مجھ پر جو کہ صوبائی اسمبلی میں سیٹ کی صورت میں میرے سر پر ہاوی تھا آج الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ جانے کے بعد وہ آخری احسان بھی اتر چکا ہے اور میرے سر پہ کوئی بوجھ نہیں ہے کہ ان کا کوئی احسان مجھ پر ہو گا ۔