پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کر کے مہنگائی خان رکھ دینا چاہیے وہ ان کی پرسنلٹی پر زیادہ سوٹ کرتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا حکومت کا کوئی وزیر مجھے بیس ہزار میں اپنے مہینے کے راشن کا بل ہی بنا کر دکھا دے ۔ عمران خان کے چار وزیر خان مل کر بھی بھی ملک سے مہنگائی کو ختم نہیں کر سکے بلکہ ان لوگوں نے مل کر روز بروز مہنگائی بڑھائی ہے اور غریب عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔
حکومت ہمیشہ یہ کہہ دیتی ہے کہ کرونا کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے تو کرونا پوری دنیا میں آیا ہے جبکہ مہنگائی پاکستان میں ہو رہی ہے حال ہی میں پیٹرول 12 روپے 3 پیسے بڑھا دیا گیا ہے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے کے قریب اضافہ کیا گیا ہے کیا یہ غریب عوام کا مذاق اڑانا نہیں ہے گیارہ کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے ہی لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ۔ پڑھے لکھے نوجوان نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور لوگوں کے پاس نوکری ہی نہیں ہے کیونکہ ہماری حکومت ان کی تنخواہوں کا بوجھ نہیں برداشت کر سکے گی ۔ عمران خان کو اب خود ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…