پاکستان (نیوز اویل)، پاک آرمی کے ریٹائرڈ آفیسر اور مشہور و معروف کالم نگار غلام جیلانی خان اپنے ایک کالم میں عمران خان کے سپورٹرز کو اور ان کے مخالفین کو ایک رائے دیتے ہوئے نظر آئے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست یا ان کی زندگی سے ملک کا کچھ لینا دینا نہیں ہے بلکہ آپ لوگوں کو اپنے ملک کی اور اپنی فوج کی پرواہ ہونی چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں میں بہت سے لوگ شرکت کر رہے ہیں جن میں بہت سے پڑھے لکھے لوگ بھی ہیں اور ان میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کے رشتے دار عزیزواقارب جب فوج میں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں تو میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان تقاریر کو سننے کے بعد ان کا اپنے رشتے داروں کے حوالے سے سے کیا رائے رہتی ہے۔ اور ان تمام باتوں سے سے حاضر سروس فوجیوں پر کیا گزرتی ہے یہ کوئی نہیں جانتا لیکن لیکن سخت سکیورٹی کے پیش نظر وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اثرات پاکستان کی ساخت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں ۔