اسلام آباد(ٹاپ نیوز) گرمی کے موسم میں لوگوں کو بجلی کا زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہےجس کی وجہ سے بل بھی زیادہ آتا ہے جب بل آتا ہے تو پھر عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ مہنگی بجلی کے بلوں سے جان کیسے چھڑائی جائے؟ حکومت نے اس کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔
پنجاب بھر کی سرکاری عمارات ، درباروں ، شیلٹر ہومز سمیت دیگر کودو ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سولر انرجی کو منتقل کیا جائیگا ،محکمہ انرجی رواں سال 21 نئی سکیمیں شروع کرے گا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی سونامی نے عوام کی نیند اڑادیں، ہر نیا طلوع ہونے والا سورج مزید مہنگائی کی نوید سنا کر غروب ہوجاتا ہے،حکومت نے عوام کو ایک بار پھر گرین سنگنل دیا ہے،مہنگی بجلی کے بلوں سے جان کیسے چھڑائی جائے؟
پنجاب حکومت نے سرکاری عمارات کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بڑا پلان تجویز کیا،سرکاری عمارات کو سولر پر منتقل کرنے کی 21 نئی سکیمیں رواں سال شروع کی جائیں گی۔2 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی لاگتسے سرکاری عمارتوں، سکولوں ، درباوں اور شیلٹر ہومز کو بجلی کی فراہمی کے لیے سولر پر منتقل کیا جائے گا،سو ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے رواں سال پانچ کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے،20 کروڑ کی لاگت سے سرکاری کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائےگا، رواں سال دو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں 15 کروڑ کی لاگت سے کمشنر کملیکسز کو سولر پر منتقل کیا جائےگا،رواں سال دو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے،15 کروڑ کی لاگت سے پنجاب میں موجود درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا ، تواں سال تین کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…